کھیوڑہ

پنڈدادنخان ویلفیئرسوسائٹی اسلام آباد کی جانب سے بیگم نور میموریل ہسپتال کو بڑا امدادی چیک پیش

کھیوڑہ: پنڈدادنخان ویلفیئرسوسائٹی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری راجہ عتیق الرحمن جنجوعہ نے 36لاکھ65ہزار روپے کا امدادی چیک بیگم نور میموریل ہسپتال پنڈدادنخان کے پبلک ریلیشن آفیسر ملک مظہر کو چیک دیا، عوامی سماجی حلقوں نے پنڈدادنخان ویلفیئرسوسائٹی اسلام آباد کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان ویلفیئرسوسائٹی اسلام آباد اوربیگم نور میموریل ہسپتال پنڈدادنخان کے باہمی تعاون سے تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کے لیے ڈائلیسز سنٹرکا آغاز کیا جس میں گردے کے مریضوں کے بالکل مفت گردے واش کیے جائیں گے۔

پنڈدادنخان ویلفیئرسوسائٹی اسلام آباد کی طرف سے جنرل سیکرٹری راجہ عتیق الرحمن جنجوعہ نے 36لاکھ65ہزار روپے کا امدادی چیک دیا جس سے بیگم نور میموریل ہسپتال پنڈدادنخان میں ڈائلیسز مشین لگائیں گے جس سے تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کو ایک بہت بڑی سہولت میسر ہوسکے گی۔

عوامی سماجی حلقوں نے پنڈدادنخان ویلفیئرسوسائٹی اسلام آباد کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اور امید کی کہ ویلفیئرسوسائٹی کے ممبران آئندہ بھی اپنی تحصیل کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button