پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں ڈکیتی اور اپنے ساتھی کو قتل کرنے والے ڈکیت گینگ کا مرکزی گرفتار

پنڈدادنخان کے صرافہ بازار میں ڈکیتی اور اپنے ساتھی کو قتل کرنے والے گینگ کا مرکزی ملزم فیصل آباد سے گرفتار، ملزم کے بقایا ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی پولیس ٹیمیں متحرک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دو اضلاع جہلم اور چکوال کی پولیس نے دو مختلف جگہوں پر جدید سائنٹفک طریقے سے سرچنگ کرنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کا یہ گروہ ضلع جہلم، چکوال سمیت دیگر اضلاع میں کئی اضلاع میں مسلح وارداتوں میں ملوث ہے، ان میں خونریزی کی وارداتیں بھی شامل ہیں۔

پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتی کی واردات کر کے خوف و ہراس پھیلانے اور بعد ازاں ڈکیت اپنے ہی ساتھی کو موضع سہوترہ کے مقام پر قتل کر کے مفرور ہوئے تھے۔

ڈکیت گروہ کے مرکزی ملزم کو ضلع فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے بقایا ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی ٹیمیں متحرک ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button