ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا

0

جہلم: ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منا یا گیا ،کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی قیادت میں ضلع کچہری جہلم تا وائے کراس چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد، سابق وفاقی وزیر حاجی شہباز، صدر انجمن تاجران جہلم چوہدری عارف محمود اور ضلع بھر سے محکمہ تعلیم، صحت، ریسکیو 1122 ، سول ڈیفینس، اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے ۔

ریلی میں سیاسی و سماجی ،مذہبی ،وکلاء، تاجروں،طلبا اور دیگر ہر طبقے کے لوگوں نے بھی شر کت کی ریلی کے شر کاء نے سیاہ جھنڈے اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی، جہلم سے نکلنے والی مرکزی ریلی میں تقریبا800 کے قریب شرکا نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکا نے پرجوش انداز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ریلی کے شر کاء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے ریلی کے شر کاء نے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے ۔” کشمیر بنے گا پاکستان” کے بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے اور کشمیر کے جھنڈے لہرا رہے تھے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اس موقع پر کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے کشمیریوں کو ہر صورت ان کا حق رائے دہی ملنا چا ہیے کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ کبھی رہے گا ۔ سیف انور جپہ نے مزید کہا کہ ہم ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے کشمیر کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

ممبران صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کے لئے تن ،من ،دھن قربان کرنے کے لئے تیار ہیں اور بھارت کی سیاہ کاریوں کو پوری دنیا میں اجا گر کیا جائے گا ۔ کشمیریوں پر بھارتی ظلم کسی صورت برداشت نہیں ہے ۔

اس کے علاوہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں بھی دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں بھی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش کی سربراہی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی جانب سے سلمان پارس کے مقام پر بھی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیاجس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.