جہلماہم خبریں

حلقہ پی پی 27 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو تاریخ ساز کامیابی ہوگی۔ چوہدری ظفر اقبال

جہلم: ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 27میں پی ٹی آئی کو تاریخ ساز کامیابی ہوگی،پرانے طریقوں سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

ان خیالات کااظہار ایم پی اے حلقہ پی پی 26چوہدری ظفراقبال نے جہلم میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے الیکشن کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جہلم میں مسلم لیگ ن اب ایک ماضی کی داستان ہے،کچھ لوگ حلقہ پی پی 27سے مسلم لیگ ن کی فتح کیلئے پرعزم ہیں مگر یہ صرف ان کا خواب تو ہو سکتا ہے ،مگر حقیقت کبھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جہلم سے حلقہ پی پی 27کی نشست پر الیکشن پہلے سے بھی زیادہ اکثریت سے جیتے گی،اب جہلم مسلم لیگ ن کا قلعہ نہیں رہا بلکہ اس کو جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی فتح کرچکی ہے۔جس کے متعلق ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی 27میں اب ناراض ساتھیوں کو منا کر الیکشن جیتنے کی خواہش پوری نہیں ہوگی،اب وقت گزر چکا ہے ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کو جہلم سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر ذلت آمیز شکست سے دو چار ہونا پڑے گا اور جن بیساکھیوں کے سہارے لیے جارہے ہیں وہ ناکارہ ہو چکی ہیں، انشاء اللہ حلقہ پی پی 27سے راجہ شاہنواز علی خان بھاری اکثریت سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوںگے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button