دہشت گرد مودی نے انڈیا کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بنیاد رکھ دی، ملک عبید انوار

0

پنڈدادنخان: دہشت گرد مودی نے انڈیا کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی بنیاد رکھ دی اب کشمیر کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی کئی ریاست آزاد ہو جائیں گی کشمیروں کے ساتھ پورا پاکستان ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ظلم کی رات اب ختم ہونے والی ہے۔

یہ گفتگو پی ٹی آئی کے سابق سٹی صدر کھیوڑہ ملک عبید انوار نے کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کئی ہفتوں سے دہشت گر مودی نے کرفیو لگا رکھا ہے اور وہ انسان کے لیے جینا نہ ممکن بنا دیا ہے لیکن سلام ان کشمیری ماؤں کو جن کے بیٹے ہر روز شہادت کے رتبہ پر بلند درجات حاصل کر رہے ہیں لیکن ان کی ماؤں کے حوصلے بلند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب اس ظلم کے خلاف پاکستان کا بچہ بچہ بڑے بوڑھے سب جہاد کریں گے اگر جنگ کی نوبت آئی تو دنیا کے نقشہ سے ہندوستان کا نام و نشان بھی مٹ جائے گا اور یہ جنگ ہم نے آخری جنگ بنا دینی ہے۔ انشاء اللہ کشمیر بھی آزاد ہو گا، خالصتان اور بہت سے دوسری انڈیا کی ریاستوں پر آزاد ی کے جھنڈے لہرائیں گے۔

ملک عبید انوار نے کہا کہ گجرات کے جنونی قصائی کو اب ہزاروں مسلمانوں کے قتل کا حساب دینے کا وقت آگیا ہے۔ عالم اسلام کی خاموشی کی وجہ سے اور کئی عرب ممالک نے مسلمانوں کے قاتل کو ایوارڈ دیکر انتہائی بے حسی کا م مظاہرہ کیا ہے ۔ مودی کو تو جوتوں کے ہار پہنا کر سرعام پھانسی دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قائد تحریک عمران خان نے دلیری سے اپنا موقف پوری دنیا کو دے دیا ہے اور ان کے جرات مند بیانیہ کے بعد ہندوستان میں صف ماتم بھچ گئی ہے اور ان کی ٹانگیں خوف سے کانپ رہی ہیں۔ مسلمانوں کا بچہ بچہ الجہاد الجہاد کے نعرے سے سر شار ہے اور پوری قوم اپنے کشمیری بھا ئیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہماری بہادر افواج اپنے ملک کی انچ انچ کی حفاظت اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.