جہلم

الجلال فاؤنڈیشن جہلم کا آل پاکستان امن مشن کارواں 94 اضلاع کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اختتام پذیر

جہلم: الجلال فاؤنڈیشن جہلم کے زیر اہتمام شروع ہونے والا آل پاکستان امن مشن کارواں 94 اضلاع کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کو امن کا جھنڈا پیش کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان احمد سندھو، میڈیا کوآرڈینیٹر الجلال فاؤنڈیشن نوید الرحمن بٹ اور سید خلیل حسین کاظمی بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق الجلال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 3ماہ 21روز پر مشتمل آل پاکستان امن مشن کارواں کے شرکاء نے جہلم سمیت 94 اضلاع کا دورہ مکمل کرنے پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ سے ملاقات کی اور انہیں امن کا جھنڈا پیش کیا۔
اس موقع پر چیئرمین الجلال فاؤنڈیشن جلال اکبر ڈار نے بتایا کہ امن کا یہ جھنڈا چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ جبکہ چاروں صوبوں کے گورنرز صاحبان 94 اضلاع کے پریس کلبوں کے صدور کو بھی پیش کیا جا چکا ہے جبکہ امن کا یہ جھنڈا 94 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی پیش کیا گیا ہے۔
جلال اکبر ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آل پاکستان امن مشن کارواں کا مقصد ڈاؤن سنڈروم کے حوالے سے شعور کی آگاہی تھی اور یہ مطالبہ تھا کہ ڈاؤن سنڈروم کو پاکستان میں پانچویں معذوری قرار دیا جائے تاکہ ان بچوں کے ادارے قائم ہوں اور پاکستان کے ڈاؤن سنڈروم بچوں کو ان اداروں میں خصوصی تربیت کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے الجلال انسٹیٹیوٹ فار ڈاؤن سنڈروم چلڈرن کا تفصیلی دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button