امام حسین ؓ اور جانثاران امام حسین ؓ نے شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہو کر لازوال داستانیں رقم کیں، محبوب مجاہد

0

سوہاوہ: ماہ محرم الحرام کے تاریخ ساز مقدس ایام میں امام حسین عالی مقام اور ان کے جانثار رفقا اور اہل بیت نے باطل یزیدی قوتوں کے ہر قسم کے جبر، ظلم ، درندگی کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کرتے ہوئے جس دینی غیرت ، حمیت ، صبر ، جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کیا وہ رہتی دنیا تک مثال رہے گا ان جانثاران امام حسین ؓ نے شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہو کر لازوال داستانیں رقم کیں، جس کی مثال عالم انسانی پیش کرنے سے قاصر ہے۔

ان خیالات کا اظہار محبوب مجاہد منتظم اعلی جماعت اہلسنت سرگڈھن تحصیل سوہاوہ نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حسب سابق امسال بھی شہدائے کربلا ؓ کی یاد کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اس سلسلہ میں سالانہ جلسہ 9محرم الحرام مورخہ 9ستمبر2019بوقت 10بجے صبح تا نماز ظہر بمقام جامع مسجد سرگڈھن منعقد ہو رہا ہے۔

جلسہ کے مہمان خصوصی ممتاز عالم دین حافظ راجہ امتیاز احمد فاضل بھیرہ شریف ہوں گے جلسہ سے مقامی علمائے کرام کے علاوہ فاضل نوجوان مقرر شعلہ بیان مولانا امجد علی ایم اے بی ایڈ ، مولانا محمد سرور خطیب و مہتمم دارالعلوم رحمانیہ رضویہ مغل آباد ڈھوک امب خطاب فرمائیں گے۔

علاوہ ازیں ممتاز نعت خوان حضرات بارگاہ رسالت مآب اور شہدائے کربلا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کریں گے عالم اسلام ، وطن عزیز پاکستان کی سلامتی ، استحکام ، ارض کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.