جہلماہم خبریں

طالب علموں کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ کے 3 ملزم گرفتار، 4 کلو گرام چرس برآمد

جہلم: تھانہ سول لائن پولیس کی کارروائی ، تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ کے 3 ملزم گرفتار، 4 کلو گرام چرس برآمد، مقدمات درج، سکول و کالج کے طالب علموںمیں منشیات کی بڑھتی ہوئی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی اوجہلم کی ہدایت پر تھانہ سول لائن پولیس نے عملی قدم اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں منشیات فروشی کے گڑھ اسلام پورہ کی بدنام زمانہ منشیات فروش عباس عرف باسا اور اس کے دو ساتھیوں کو تھانہ سول لائن پولیس نے طالب علموں کو منشیات سپلائی کرنے کے جرم میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا،ملزم عباس عرف باسا سے 1335گرام جبکہ ملزم ندیم سے 1250گرام اور ملزم قمر زمان سے 1300گرام منشیات برآمد کر کے ان کے خلاف زیر دفعہ 9Cکے تحت مقدمات درج کر لیے اور ملزمان کو جیل بجھوا دیا۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائن مرزا وقاص بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کو کافی دنوں سے سکولوں اور کالجوں کے باہر چیک کیا جارہا تھا ابھی ملزمان نے طالب علموں میں یہ منشیات جیسی لعنت پھیلانے کا آغاز ہی کیاتھا کہ عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا،اور ان سے 4کلو کے قریب منشیات برآمد بھی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button