جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

جہلم: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پرمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 3افراد سے 1500گرام چرس اور10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کے عمران امجد اے ایس آئی/پی ایچ پی نے دوران گشت ملزم محسن حنیف ولد محمد حنیف قوم موچی سکنہ جلالپور شریف سے 1200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ کے خالد محمود اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم عمران آزاد ولد محمد آزاد قوم گھکڑسکنہ کھڑیوٹ تحصیل سوہاوہ سے 300گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی کے مناظر حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم فیصل شہزاد ولد محمد یعقوب سکنہ اندر کوٹ گلی محلہ باغ جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی کے مناظر حسین اے ایس آئی نے دوران گشت پایا کہ مسمی محمد اشرف ولد غلام رسول قوم کنگرے سکنہ ربڑ فیکٹری وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ نے ریلوے روڈ پر موجود گاڑیوں اور آنے جانے والے لوگوں کہ تنگ کر کے بھیک مانگ کر ارتکاب جرم کیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تھانہ پنڈدادنخان کے ساجد محمود اے ایس آئی نے دوران گشت پایا کہ عامر شہزاد ولد لیاقت علی سکنہ پنن وال نے ہائی ایس نمبری K/3173میں 2عدد گیس سلنڈر لگا کر ارتکاب جرم کیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button