سول ہسپتال جہلم کی پارکنگ سٹینڈ سے موٹر سائیکلوں کی چوری معمول بن گئی

0

جہلم: سول ہسپتال سے موٹر سائیکلوں کی چوری معمول بن گئی، سٹینڈ پر کھڑی کرنے کے باوجود موٹر سائیکل چوری ہونا باعث تشویش ہے ،شہریوں کے عملہ سٹینڈ کے ملوث ہونے کے الزامات۔

تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال جہلم میں موٹر سائیکلوں کی چوری کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے اور گزشتہ دو ماہ کے دوران متعد د شہریوں کے موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے شہریوں نے بتایا کہ بعض اوقات سرکاری طور پر بنائے گئے موٹر سائیکل سٹینڈ سے بھی موٹر سائیکل چوری ہو چکے ہیں جبکہ سٹینڈ کے قریب یا باہر موٹر سائیکل کھڑا کرنے پر بھی چوری ہو جا تا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں ہسپتال آنے والے افراد اپنے موٹر سائیکل ایمرجنسی وارڈ تک لے جاتے ہیں جہاں و ہ اپنے مریضوں کے ساتھ مصروف ہوتے ہیں اور باہر سے ان کا موٹر سائیکل غائب ہو جاتاہے حالانکہ ہسپتال میں درجنوں سکیورٹی گارڈ ہر وقت گھومتے رہتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عملہ موٹر سائیکل سٹینڈ ہر آنے جانے والے سے پیسے بٹورنے کا چکر میں رہتا ہے مبینہ طور پر موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ان کے سٹاف کا ملوث ہونا نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.