دینہ کے قریب تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے اُلٹ گئی، نوجوان جاں بحق، 3افراد زخمی

0

دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ،تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے اُلٹ گئی،ایک شخص جاں بحق جبکہ 3زخمی ،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ رتیال موڑ کے مقام پر کار نمبری 084موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے اُلٹ گئی جس سے کار میں سوار ملک محمد رمضان ولد محمد آزاد سکنہ ہرل دینہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے تین ساتھی معمولی زخمی ہوئے۔

گاڑی میں سوار نوجوان شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے کالووال سے ترکی موڑ جا رہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے ،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.