جہلم

جہلم میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص متاثر، 72 ہزار کے قریب شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی

جہلم: چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جہلم میں آج مزید 1 فرد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

ضلع بھر میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.52 تھی۔ اس وقت ضلع بھر میں 13 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 94142 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2353 افراد کی رپورٹ مثبت ہوئی، اب تک کل 2273 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 32981 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 871 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.73 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2715 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 69158 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button