جہلم

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش ریٹائر ہو گئے، ایم ایس کی سیٹ خالی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش عرصہ ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے،ایم ایس کی سیٹ خالی،ڈاکٹر فاروق بنگش نے ڈی ایچ کیو تعیناتی کے دوران اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دئیے انکی نگرانی میں ڈی ایچ کیو اسپتال مسلسل چار ماہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ٹاپ رینکنگ پر رہا،وہ مسلسل چار ماہ تک پنجاب میں سب سے زیادہ سکورنگ ریٹ کی بناء پر پہلے نمبر پر رہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے انہوں نے جہلم تعیناتی کے دوران اسپتال کی بہتری،مریضوں کی ویلفیئر اور اسٹاف کے مسائل حل کرنے میں تمام وسائل استعمال کیے انکی نگرانی میں پناہ گاہ کی تعمیر مکمل ہوئی۔

ڈینگی اور کورونا جیسی وبا کے دوران انہوں نے نہایت محنت سے کام کیا یہاں تک کہ انکی تعیناتی کے آخری روز جب احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ بلاک تھی اور آکسیجن سلنڈر کی اشد ضرورت تھی تو انہوں نے ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سی ای او ہیلتھ کے ساتھ ملکر رات بھر سلنڈر کی دستیابی کے لیے متبادل اقدامات کیے اور آکسیجن بیڈز پر موجود کورونا کے مریضوں کی جان بچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال جہلم کے ریٹائرڈ ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد بنگش کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات، ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل و دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے ریٹائرڈ ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد بنگش کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر فاروق احمد بنگش نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال جہلم میں مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں اور انہوں نے حکومت کی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو بھرپور سہولیات فراہم کی ہیں، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور تمام سٹاف کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹر فاروق احمد بنگش کو خصوصی شیلڈ دی گئی اور پھولوں کے گلدستہ پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر فاروق بنگش کو گزشتہ روز سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات،پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر تفسیر گوندل،اے ایم ایس ڈاکٹر شعیب کیانی،سینئر صحافی محمد شہباز بٹ اوراسپتال کے دیگر اسٹاف نے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button