جہلم

ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس جہلم کے 472 طلباء و طالبات کیلئے ایک کروڑ سے زائدکا وظیفہ جاری

جہلم: راجہ محمد انور ضلعی صدر بورڈ آف مینجمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس جہلم کا اجلاس دفتر ضلعی زکواۃ میں منعقد ہوا جس میں472 طلباء و طالبات کیلئے ایک کروڑ تیرہ لاکھ اٹھائیس ہزار روپے کا اجراء کیا گیا۔

اجلاس میں ضلعی زکواۃ آفیسر سید نجم السعید جیلانی نے بھی شرکت کی، اس کے علاوہ شیخ محمد صابر پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جہلم، انجینئر شعیب احمد پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پنڈدادنخان،سینئر پلیسمنٹ آفیسرخواجہ قاسم حسین بھی موجود تھے۔

دوران اجلاس راجہ محمد انور نے ضلعی زکواۃ آفیسر کی کاوشوں سے جلد وظیفہ کے اجراء پر انکا شکریہ ادا کیا۔ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور زکواۃ کے صحیح مصرف کو سراہا جس پر ضلعی زکواۃ آفیسر نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button