روڈ سیفٹی کی صورت حال ہمارے معاشرے میں گھمبیر ہوتی جا رہی ہے، توصیف بیگ

0

جہلم: روڈ سیفٹی کی صورت حال ہمارے معاشرے میں گھمبیر ہوتی جا رہی ہے، ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور بچوں اور ڈرائیوز کو یہ بات باور کرائیں گے کہ آپ کی لاپرواہی سے آپ سے جڑے رشتے جیتے جی مر جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر توصیف بیگ نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی روڈ سیفٹی کے بارے آگاہی کی کوششیںجاری ہیں جس میں تمام ٹریفک ڈیپارٹمنٹ جہلم کے اعلی افسران انچارج ٹریفک پولیس ڈی ایس پی ارشد صاحب اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے والنٹیرز سمیت شریک ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ بارش ہو گرمی ہو دھوپ ہو ٹریفک وارڈنز اپنی ڈیوٹی کر رہے ہوتے ہیں ان کا احساس بھی ہم پر فرض ہے تاکہ وہ زیادہ دلجمعی سے ڈیوٹی کر سکیں۔ ان کی سہولت کے لئے سوسائٹی نے انہیں چھتریاں اور تھرمس فراہم کئے تاکہ وہ اپنا فرض زیادہ احسن طریقے سے پورا کر سکیں اس کے ساتھ سینکڑوں آگاہی پمفلٹ ‘ گلاب کی کلی کے ساتھ ڈرائیورز حضرات کو پیش کئے اور ان کو باور کرایا کہ اپنی اور دوسروں کی جان کا خیال رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ کسی کا حمزہ نہ بچھڑے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.