عوام سوہاوہ پولیس پر اعتماد کرے، ڈکیتی کے ملزمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ طارق محمود

0

سوہاوہ: عوام پولیس پر اعتماد کرے انشاء اللہ ڈکیتی کے ملزمان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے اور شہریوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار پولیس تھانہ سوہاوہ کی طرف سے ڈکیت گینگ کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے بعد ٹاؤٹ مافیا اور جرائم پیشہ افراد کے سہولت کاروں کی طرف سے پولیس تھانہ سوہاوہ کے خلاف چہ مگوئیاں شروع ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ انسپکٹر طارق محمود نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دستیاب کم وسائل کے باوجود ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم کو اہم پیشرفت ہوئی ہے انشاء اللہ جلد ملزماں کیفر کردار تک پہنچے گے عوام سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.