جہلم

پیک کا پرائمری اور مڈل کے سالانہ امتحانات سے متعلق بڑا فیصلہ

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے تمام سی ای اوز کو پرائمری اور مڈل کے سالانہ امتحانات کے لئے فوکل پرسن تعینات کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے تمام سی ای اوز کو امتحانات کے لئیفوکل پرسن تعینات کردیا،امتحانات کے لئے پیک آفس میں کنٹرول روم قائم کردیاگیا ہے،سوالیہ پیپرز کی جوابی کیز بھی پیک ہی جاری کرے گا،امتحانات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ضلع کے سی ای اوز پر ہو گی، پیپرز 18 جون سے 30 جون تک ہوں گے،نتائج کا اعلان 10 جولائی کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پیک حکام نے ہدایات جاری کیں تھیں کہ پرائمری اور مڈل امتحانات 2 مرحلوں میں ہوں گے، ناقص نتائج پر متعلقہ سکولوں کے اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی،پیک حکام نے پرائمری اور مڈل کے لارج سکیل پر ہونے والے امتحانات کے متعلق شیڈول جاری کردیا۔

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے لاہورسمیت پنجاب بھر میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات دو مرحلوں میں لینے کا اعلان کردیا۔

پیک حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ کورونا کے باعث مختلف اضلاع میں سکول بند اور کہیں پر کھلے ہونے کی وجہ سے کیا گیا، پہلے مرحلے میں 26 سے 30 اپریل تک بچوں کا اسسمنٹ ٹیسٹ لیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں 3 سے 6 مئی تک لاہور سمیت تیرہ اضلاع میں بچوں کا ٹیسٹ لیا جائے گا، بچوں کے مذکورہ ٹیسٹ سے اضلاع کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جاسکے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button