جہلم

حکومت نے سرکاری اداروں میں نجی کورئیر کمپنیوں کا عمل دخل ختم کر دیا

جہلم: سرکاری اداروں میں نجی کورئیر کمپنیوں کا عمل دخل ختم، پاکستان پوسٹ کی سہولیات کا حصول یقینی بناکر رپورٹ ارسال کرنیکی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جہلم سمیت ملک بھر کے تمام سرکاری و خود مختار اداروں میں نجی کورئیر کمپنیوں کے ذریعہ سرکاری خط وکتابت اور پارسل بھیجنے پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے اور اس مقصد کیلئے پاکستان پوسٹل سروسز استعمال کرنے کے تحریری احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
اس سے قبل اس حوالے سے جاری احکامات پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب کے ویلفیئر ونگ کی جانب سے ضلعی سربراہان کو تحریری احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ پاکستان پوسٹ آفس ایکٹ کے تحت تمام ادارے صرف پاکستان پوسٹ کی سروسز ہی استعمال کرنے کے پابند ہیں اور یہ ادارہ اصلاحات کے بعدملک کے اندر اور بیرون ممالک وسیع پیمانے پرمناسب خرچ پر سہولیات مہیا کر رہا ہے۔
وفاقی حکومت نے نجی کورئیر سروسز کا استعمال منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جن پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، لہذا ضلعی سربراہان نجی کورئیر کمپنیوں کی سروسزفوری طور پر بند کر کے پاکستان پوسٹ کی سہولیات کا حصول یقینی بناکر اپنے اداروں کے سربراہان کو رپورٹ ارسال کریں بصورت دیگر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button