جہلم

جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات جہلم کے دو ہونہار طلبا حفظ قرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرلی

جہلم: جامعہ عائشہ صدیقہ( للبنات) کے دو طلبا نے حفظ قرآن مکمل کرلیا، مہتمم جامعہ حافظ اظہر کی طلبا اور والدین کو مبارکباد۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی معروف درسگاہ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات جہلم کے دو ہونہار طلبا محمد سعد اور احمد وسیم نے دو سال کے عرصہ میں حفظ قرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرلی ہے، حفظ قرآن پاک مکمل ہونے پر جامعہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبا، والدین اور اہل علاقہ نے شرکت کی اور طلباکو مبارکباد پیش کرتے ہوتے ہار پہنائے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہتمم جامعہ حافظ اظہر اقبال نے کہا کہ آج کا دن ان بچوں اور والدین اور پورے خاندانوں کیلئے عظیم سعادت کا دن ہے ان معصوم بچوں نے کلام پاک کو اپنے سینوں میں محفوظ کرکے نہ صرف اپنی دنیا وآخرت سنوار لی ہے بلکہ ان کی کئی نسلوں کو فیض قرآن ملتا رہے گا۔

تقریب میں شریک محمد سعد کے والد راجہ خرم اور احمد وسیم کے والد حافظ وسیم احمد نے حافظ اظہر اقبال ، حافظ فرزان اقبال اور جامعہ عائشہ صدیقہ کے تمام اساتذہ کی بھر پو ر محنت ، لگن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ عائشہ صدیقہ کے سند یافتہ اساتذہ کی توجہ سے ہمارے بچوں کو حفظ قرآن کرنے میں آسانی ہوئی جس پر ہم تمام انتظامیہ کے شکر گزار ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button