جہلم

سبزی منڈی میں کوئی بھی چیز بغیر نیلامی کے عمل سے فروخت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے الصبح جہلم سبزی و فروٹ منڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔ وہاں پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہونے والی نمایاں کمی کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم نے اس موقع پر ، پیاز، ٹماٹر، آلو، سیب، کیلا اور دیگر پھلوں سبزیو ں کی قیمتوں میں آنے والی نمایاں کمی کرنے کی ہدایت دی۔
سبزی و پھل منڈی جہلم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خود ٹماٹروں و دیگر سبزیوں سمیت مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کرائی اور بولی میں شریک تاجروں سے کہا کہ وہ مارکیٹ کمیٹی حکام سے تعاون کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔ جائز منافع کی حوصلہ افزائی اور ناجائز منافع خوری کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سبزی اور فروٹ کے ریٹس میں خود چیک کرنے سے بہتری آئی ہے اور اچانک دوروں کو جاری رکھا جائیگا الصباح دورہ کے موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی جہلم نے بولی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ بولی اپنی نگرانی میں کروانے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں کوئی بھی چیزبغیر نیلامی کے عمل سے فروخت نہیں کی جائیگی اور تمام دکاندار اپنی اپنی دکانوں پر نرخ نامے آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button