دو روز سے لاپتہ سنگھوئی کا نوجوان دینہ کے قریب نالے سے زخمی حالت میں مل گیا

0

دینہ: 2روز سے لاپتہ نوجوان دینہ کے قریب نالے سے زخمی حالت میں برآمد ،موٹروے پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا اور بعد ازاں لواحقین کے حوالے کر دیا ،لواحقین کی دعائیں ۔

تفصیلات کے مطابق چرواہے نے موٹر وے پولیس کو اطلاع دی کے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے قریب سڑک کے کنارے نالے میں ایک شخص زخمی حالت میں بے ہوش پڑا ہے جس پر موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو فی الفور ہسپتال منتقل کیا۔

بعد ازاں پتا چلا کہ یہ نوجوان حافظ خرم جاوید ولد محمد جاوید 2دن سے گھر سے لاپتہ ہے اور ملو سنگھوئی کا رہائشی ہے جس پر موٹر وے پولیس کے افسران نے نوجوان کے لواحقین کو اطلاع دی جس پر وہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی شخص کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.