جہلم

تباہ کن لوڈ شیڈنگ اور حبس سے شہری بے حال، کئی عمر رسیدہ افراد گرمی کی تاب نہ لاکر جاں بحق

جہلم: تباہ کن لوڈ شیڈنگ اور حبس نے شہریوں کو بے حال کر دیا، کئی عمر رسیدہ افراد گرمی کی تاب نہ لا کر جاں بحق، مریضوں ، بزرگوں کی بری حالت، واپڈا نے اندھا دھند لو ڈشیڈنگ شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ماہ اگست میں زبردست حبس کے موسم میں شہریوں کا برا حال ہو گیاہے گرمی اور حبس کی شدت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو اندھا دھند اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران روزانہ پندرہ سے اٹھارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے گرمی اور حبس میں دوگنا اضافہ محسو س ہو تا ہے۔

ضلع جہلم میں حبس کی صورتحال اتنی شدید ہو چکی ہے کہ اب تک مختلف علاقوں میں کئی عمر رسیدہ افراد گرمی کی تاب نہ لا کر جاں سے گزر چکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button