دیانتدار اور محنتی افسر ڈی ایس ریلوے منور شاہ کی تعیناتی پر وزیر ریلوے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مشترکہ بیان

0

دینہ: دیانتدار اور محنتی افسر ڈی ایس ریلوے منور شاہ کی تعیناتی پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،سید منور شاہ جیسے ایماندار افسر ریلوے کو مزیدآگے لے کر جائیں گے اور ریلوے ترقی کی جانب گامزن ہو گی ،ہمارا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور ڈی ایس ریلوے سید منور شاہ سے پر زور مطالبہ ہے کہ تحصیل دینہ کے لئے عوامی ایکسپریس اور ریل کار کے سٹاپز بحال کیئے جائیں تاکہ شہری اس سے مستفید ہو سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انجمن بہبود مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کے سر گرم رکن حافظ محمد رفیق، رہنما تحریک انصاف چوہدر ی محمد انور ،ایڈوکیٹ میاں عامر حیات ،چوہدری حفیظ تاجپوری نے گفتگو کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ سید منور شاہ کو بطور ڈی ایس ریلوے راولپنڈی مقررکر نے پر ہم وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امید ظاہر کرتے ہیں کہ منسٹر ریلوے شیخ رشید کے ویثرن کو سید منور شاہ ملک اور عوامی مفادات میں آگے لے کر جائیں گے اور ان کی تقرری سے ریلوے کے متعلقہ عوامی اجتماعی مسائل میں بڑی مدد ملے گی ،ہمارا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور ڈی ایس ریلوے سید منور شاہ سے پر زور مطالبہ ہے کہ تحصیل دینہ کے لئے عوامی ایکسپریس اور ریل کار نمبری 104اور 103 کے سٹاپز بحال کیئے جائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.