جہلماہم خبریں

عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ خادم اللہ بٹ

جہلم: نہال ہاشمی کی گرفتاری بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئی ، عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے،کرپٹ حکمران اپنی نااہلی چھپانے کے لئے عدالت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں، جبکہ عوام سچ جان چکے ہیں اور ان درباریوں کی باتوں میں نہیں آنے والی ، عوام اب احتساب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے۔

ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما خادم اللہ بٹ نے گزشتہ صحافیوں کے وفدسے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ملکی دولت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں عوام ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا، جو حقیقی معنوں میں عوامی امنگوں پر پورا اترتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button