پنڈدادنخاناہم خبریں

مسلم لیگ ن کو ایک اور جھٹکا ، کھیوڑہ کی کھوکھر اور ریحان برادری پی ٹی آئی میں شامل

پنڈدادنخان: لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گئی تڑک کرکے ، مسلم لیگ ن کو ایک اور جھٹکا ، کھیوڑہ کی کھوکھر اور ریحان برادریوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ، چوہدری فواد کی دن بدن پوزیشن مستحکم ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی میونسپل کمیٹی کھیوڑہ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے مرکزی مجلس عاملہ کے رکن باصر کھوکھر نے مسلم لیگ ن کو خیرآباد کہہ کر تیس سالہ تعلقات ختم کر دیئے۔ باصر کھوکھر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنڈ دادن خان کی محرومیاں تم نہیں ھوسکی،عمران خان کے ایجنڈے سے اتفاق کرتے ہوئے ، تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کو اندھیروں کی طرف لے جا رھے ھیں ، نواز شریف فوج سمیت قومی اداروں کے خلاف باتیں کر کے ملک دشمن عناصر کی زبان بول رہے ہیں ، ہر محب وطن پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وطن سے محبت کرنے والوں کا ساتھ دیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔

باصر کھوکھر نے کہا کہ میں نے 30 سال مسلم لیگ ن کے لے بے لوث کام کیا ہے اور مرکزی مجلس عاملہ کے رکن کے طور پر ن لیگ کے اندر رہ کرن لیگ کی بہتری کے لئے خدمات سر انجام دیں ، مگر افسوس کہ کارکنوں کی کوئی عزت نہیں ووٹ کو عزت دو کانعرہ ایک فراڈ ہے ، جو چند روز قبل نواز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں جس طرح ووٹ کو عزت دی گئی ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ایجنڈے سے اتفاق کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کر رہاہوں۔

اس موقع پر کھوکھربرادری اورریحان برادری کے ہزاروں افراد نے باصر کھوکھر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی کھیوڑہ کی دونوں بڑی برادریوں کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے تحصیل پنڈدادنخان میں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button