سوہاوہاہم خبریں

امن ڈے کے موقع پر چوہدری خادم حسین اور چوہدری فرخ الطاف نے 2 برادریوں میں صلح کروا دی

ڈومیلی: سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین،ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ایس ایچ او محمدشریف کا امن کا پیغام، یوسی اڈرانہ کے گاؤں باگڑیاں میں دو برادریوں میں صلح کرادی، تقریب میں علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ ڈومیلی کی یونین کونسل اڈرانہ کے گاؤں باگڑیاں میں دو برادریوں کے درمیان صلح کرانے کیلئے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین، ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، چوہدری فوق شیرباز، ایس ایچ اوتھانہ ڈومیلی محمدشریف، ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی اسکے علاوہ علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔چوہدری اختر اور میاں تنویر کے درمیان صلح کرائی گئی، ان دونوں برادریوں کا کچھ سال قبل جھگڑا ہوا جس میں فائرنگ بھی کی گئی تھی اور اس کے نتیجہ میں چوہدری اختر زخمی بھی ہوئے تھے۔اس صلح کرانے میں چوہدری سرور راٹھیاں اور دو گجرات کے نوجوانوں کا اہم کردار رہاہے۔

سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین نے خطاب میں کہا کہ چوہدری فرخ الطاف میرا بھتیجاہے، ہم سب ایک ہیں، سب کی اپنی جماعت ہوتی ہے الیکشن کے کچھ دنوں میں ہوتاکہ ہم مخالفین ہیں لیکن وہ بھی ایسا کچھ نہیں ہوتا۔آپ سب آپس میں نہ لڑا کریں کیوں کہ ہم سب ایک ہیں ہم میں ناراضگیاں نہیں تو آپ کیوں ہماری وجہ سے لڑائی جھگڑے کرتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے وہ آپ کے دل کو جو اچھا لیڈر دیکھائی دے اس کو دے دو۔ اس موقع پر چوہدری خادم حسین بہت خوش دیکھائی دیے اور شرکاء کو ہنساتے رہے۔

ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی محمدشریف نے خطاب میں کہا کہ یہ ان دونوں فیملیوں کااچھا اقدام ہے جنہوں نے بھائی چارہ کاخیال رکھ کرصلح کی، اگر اسلحہ استعمال کریں تو امن نہیں ہوگاحالات مزید خراب ہوں گے۔ان دونوں برادریوں نے واضع امن کا پیغام سب تک پہنچایا۔جب منشیات اور لڑائی جھگڑے ختم ہوں گے تو قوم ترقی کرے گی اور قلم کے ساتھ ہم لڑیں گے۔

چوہدری اختر نے کہاکہ جن شخصیات نے اس صلح کرانے میں اپناکرداراداکیاانکا شکریہ اداکرتاہوں آج سے میری تنویر کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں، آج اسے ہم ایک ہیں اور ہم ایک ہوکرچلیں گے، میں نے دل سے معاف کیاہے شلجم سے مٹی نہیں اتاری۔

اس تقریب میں ملک مدثرڈھانگری،چوہدری لطیف ٹیپوصدرکسان بورڈ، چوہدری شاہد اقبال،نعیم کھوکھراسمیت دیگرنے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button