کھلی کچہری سے انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، سیف انور جپہ، سید حماد عابد

0

جلالپورشریف: ضلع جہلم تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقہ جلالپور شیر یف میں منعقدہ کھلی کچہری میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 11 درخواستیں وصول ہوئیں جن میں سے تین محکمہ مال ، 4پولیس کیسزاور چار دیگر مسائل کے متعلقہ تھیں۔ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور فوری کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے جمعہ کے روز موضع جلالپور شریف میں کھلی کچہری لگائی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سائلین کے لئے ڈی پی او اور ڈی سی آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے کھلی کچہری کے موقع پر تحصیل پنڈدادنخان اور جلالپور شریف سے متعدد سائلین کی طرف سے متعدد تحریری درخواستیں دی گئیں جن میں زیادہ تر ریوینیو ،صفائی ستھرائی،پینے کا صاف پانی،تعمیرات اور پولیس کے بارے تھیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد اورڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت تمام سرکاری افسران اور ایس ایچ اوزکے دفاتر سائلین کے لئے کھلے ہیں سرکاری اوقات کار کے دوران عوامی مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

کھلی کچہری کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز، اے سی پنڈ دادانخان ،ڈی ایس پنڈ دادنخان احمد فراز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال، انچارج ریسکیو1122ڈاکٹر فیصل، سیکریٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، نمائندہ لائیوسٹاک، ای ٹی او محمد سلیم ملک محکمہ سول ڈیفنس ، لوکل گورنمنٹ ، تمام متعلقہ ایس ایچ اوزاور دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمداور ہر جمعہ کے روز کھلی کچہریوں سے پولیس اور عوام کا رابطہ بہتر ہو ا ہے، تمام پولیس افسران میرٹ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پرتحصیل سطح اور دور دراز علاقوں میںکھلی کچہری سے انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.