جہلماہم خبریں

سول ہسپتال کے عملے نے مریض کو وارڈ میں داخل کرنے کی بجائے صحن میں بھجوا کر بے یارومدد گار چھوڑ دیا

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کے عملے نے مریض کو وارڈ میں داخل کرنے کی بجائے صحن میں بھجوا کر بے یارومدد گار چھوڑ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بدلی مگر سرکاری اسپتالوں کاسسٹم تبدیل نہ ہوسکا جسکی واضع مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب ایک ہفتہ قبل آئمہ جٹاں کے رہائشی اشتیاق نامی مریض جو روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے کے باعث ہسپتال لایاگیا۔

ڈاکٹر وں نے میڈیکل چیک اپ کے بعد متاثرہ مریض کو سرجیکل وارڈ میں منتقل کیا، لواحقین جب مریض کو وارڈ میں لیکر گئے تو ڈیوٹی پر موجودسٹاف نرس نے بستر نہ ہونے کا کہہ کر سٹریچر پر مریض کو سول ہسپتال کے صحن میں منتقل کردیا۔

مریض کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ سے سول ہسپتال کے صحن میں بے یارومدد گار پڑے ہوئے ہیں کوئی علاج معالجہ نہیں ہورہا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button