کھیوڑہ میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر، نالے بند، گندہ پانی سڑکوں پر، شہریوں کو دشواری کا سامنا

0

کھیوڑہ: شہر میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر، نالے بند، گندہ پانی سڑکوں پر، نمازیوں و دیگر شہریوں کو سڑک عبور کرنے میں دشواری کا سامنا،چیف آفیسر کی شہر سے عدم دلچسپی چیف آفیسرنے آٹھ ماہ پہلے پل صاف کرنے کے لیے گڑھاکھودوایا تھا مگر نہ پل صاف ہو سکی اور نہ ہی گڑھا بند کروانے کی زحمت کر سکے، منتخب نمائندوں نے چیف آفیسر کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے اورصفائی کے مسائل پر عدم دلچسپی، عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او جہلم اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں صفائی کے مسائل پر منتخب نمائندے کنٹرول کرنے میں ناکام رہے منتخب نمائندوں نے چیف آفیسر کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے چیف آفیسر کئی کئی دن آفس سے غائب ہوتے ہیں اور ان کو شہریوں کے مسائل سے بالکل کوئی دلچسپی نہیں ہے اگر آفس آتے بھی ہیں تو صرف آفس تک ہی چند گھنٹے محدود رہتے ہیں۔

انھوں نے کبھی بھی شہر کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی شہریوں کے مسائل کے بارے میں دلچسپی لی چیف آفیسر کی ذمہ داری ہے کہ شہر کے وارڈ کا دورہ کیا کریں اور شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او جہلم اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کے مسائل میں واضح کمی آ سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.