سابق نائب تحصیل ناظم سوہاوہ و چیئر مین یوسی ججیال ملک اشفاق احمد کے سسر محمد اقبال انتقال کر گئے

0

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ دئیوال کے رہائشی گورنمنٹ ہائی سکول میانی بالا تحصیل سوہاوہ کے ٹیچر ملک رفاقت حسین کے والد گرامی اور سابق نائب تحصیل ناظم سوہاوہ و چیئر مین یوسی ججیال ملک اشفاق احمد کے سسر محمد اقبال انتقال کر گئے۔

مرحوم کی عمر 84برس بتائی گئی، مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ کی امامت سجادہ نشین دربار عالیہ چھبر سیداں پیر سیدغلام علی شاہ نے کی۔

نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی کئی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری راجہ یاور کمال بھی شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.