پڑی درویزہسوہاوہ

یوٹیلٹی سٹور صارفین کے لیے لوٹ لیتی سٹور بن گئے

پڑی درویزہ: یوٹیلٹی سٹور صارفین کے لیے لوٹ لیتی سٹور بن گئے، روز مرہ کی اشیاء خوردونوش کئی ماہ سے عدم دستیاب، پرائیویٹ بازار کی اشیاء فرنچائز یوٹیلٹی سٹور پر کھلے عام فروخت ہو نے لگیں ۔

تفصیلات کے مطابق صارفین کو سستی اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کے لیے قائم کیے گئے یوٹیلیٹی سٹورز صارفین کے لیے لٹ لیتی سٹور کا کردار ادا کرنے لگے ۔ گزشتہ تین ماہ سے عام اشیاء خورد ونوش بھی دستیاب نہیں ہو رہی ہیں ۔ یوٹیلٹی گھی اور یوٹیلٹی کوکنگ آئیل پہلے ہی بند کر دیے گئے ہیں جبکہ تین ماہ سے سرکاری یا غیر سرکاری فرنچائز یوٹیلٹی سٹورز پر صارفین کو چاول ، کپڑے دھونے کا معیاری پاؤڈر ( سرف ) حتیٰ کے کئی دیگر بنیادی ضرورت کی اشیاء صارفین دستیاب نہیں ہو رہی ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق سرکاری یوٹیلٹی سٹور پر کوٹے کے حساب سے اشیائے خورد و نوش فراہم کی جارہی ہیں اسی طرح پرائیویٹ شعبہ میں فرنچائز یوٹیلٹی سٹور پر مالکان عام بازار سے اشیاء خرید کر صارفین کو فروخت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ ضلعی یوٹیلٹی گودواموں میں اشیا ء خورد نوش تین ماہ سے دستیاب ہی نہیں ہو رہی ہیں ہر ماہ انتظامیہ کی طرف سے وعدہ فردا کر دیا جاتا ہے ۔

صارفین کی اکثریت نے وفاقی وزیر مواصلات اور چیئر مین یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ بیان بالا صورت حال کو نوٹس لیتے ہوئے مسائل کے حل کرنے کے اقدامات کیے جائیں تا کہ صارفین کو یوٹیلٹی سٹور سے سستی اشیاء کی فراہمی یقینی ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button