جہلماہم خبریں

اپوزیشن ایک دوسرے کو تحفظ دے کر کرپشن بچانے کے لئے متحرک دکھائی دیتی ہے۔ ڈاکٹر فضل الحق

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو عوام نے کرپشن ختم کرنے کے لئے منتخب کیا،اپوزیشن ایک دوسرے کو تحفظ دے کر کرپشن بچانے کے لئے متحرک دکھائی دیتی ہے ۔ جس کیوجہ سے کرپشن کی دلدل میں لت پت پی پی پی اور ن لیگ بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے میثاق جمہوریت کے نام پر مک مکا کر لیا اور اب دوسری نسل اسی سیاسی میراث کو آگے بڑھانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ دونوں جماعتیں صرف کرپشن کے کیسسز میں ریلیف چاہتی ہیں لیکن ان کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اور انہیں قوم کے لوٹے ہوئے اربوں روپے واپس کرنا پڑیں گے۔

ڈاکٹر فضل الحق نے کہا کہ عمران خان عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے اور کرپشن کے راستے کی سب سے بڑی دیوار بن کر پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے سامنے کھڑے ہیں، دونوں جماعتوں کو ہضم نہیں ہو رہااور حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرکے اپنے عیبوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button