ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی تاجروں اور حرام خور وں پر ’’برکتیں اور رحمتیں ‘‘شروع

0

جہلم: ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی تاجروں اور حرام خور وں پر ’’برکتیں اور رحمتیں ‘‘شروع، ہر چیز کا ریٹ تین گنا، رمضان میں مزید اضافہ ہوگا ، تاجروں کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک جو گناہوں کے بخشوانے اور اللہ پاک کی رحمتوں کی بارشوں کا مہینہ ہے اس ماہ کو ملک بھر کی طرح جہلم کے حرام خور تاجروں نے لوٹ مار ، جعل سازی اور ذخیرہ اندوزی کا ماہ بنا لیا ہے۔

ماہ رمضان کو ابھی بیس دن باقی ہیں لیکن حرام خور تاجروں نے نہ صرف ہر چیز کا ریٹ تین گنا کر دیا ہے بلکہ کئی ایک اشیاء کو گوداموں کے اندر سٹاک کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

پنجاب میں دو نمبر مال کی سب سے بڑی مارکیٹ لالہ موسیٰ سے چینی ، چنے ، دالوں ، بیسن ، مشروبات کے کنٹینر انتہائی سستے ریٹ پر خریدے جارہے ہیں جو روزانہ رات کو شہر کے مختلف علاقوں میں قائم گوداموں میں سٹور ہو رہے ہیں۔

اس حوالے سے انجمن تاجران کے ایک سینئر ممبر نے بتایا کہ رمضان المبارک ہی ہمارا سیزن ہے اس ماہ میں سارے سال کی کمائی کرنی ہوتی ہے ورنہ ہمارے اخراجات ہی پورے نہیں ہوتے۔

ذخیرہ اندوزی اور مہنگے ریٹ بارے نماز و تسبیح کے پابند تاجر نے بتایا کہ ہم تجارت کرتے ہیں اور تجارت توسنت نبوی ہے ریٹ کم زیادہ تو مارکیٹ کے حساب سے ہی کرنے ہوتے ہیں اس میں ہمارا کیا قصور ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.