پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے محلہ گلشن زبیر کالونی سوڈی چوک کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم

پنڈدادنخان: میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے محلہ گلشن زبیر کالونی سوڈی چوک کے سینکڑوں رہائشی اس جدید دور میں بھی منتخب قیادت کی بے حسی کی وجہ سے سوئی گیس،بجلی،پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ۔عوام دوست وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہمارے مسائل حل کر یں۔ اہلیان محلہ گلشن زبیر کالونی

تفصیلات کے مطابق تاریخی شہر پنڈدانخان کے محلہ گلشن کالونی سوڈی چوک میں سینکڑوں محنت کشوں کی رہائش ہے۔اور اب اس جدید دور میں بھی اس محلہ میں پانی ،سوئی گیس،بجلی جیسی بنیادی سہولیات حاصل نہیں ہیں۔ اور گلیاں بھی کچی ہیں۔ منتخب قیادت کافی عرصہ سے الیکشن کے دنوں میں ان کو سنہرے خواب دیکھا کر ووٹ حاصل کرنے کے بعد دوبارہ ادھر کا رخ نہیں کرتے ہیں۔

بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کی بے حسی کی انتہا ہے کہ یہ آبادی ریلوے اسٹیشن سے چند سو گز اور شہر کے انتہائی قریب ہے اور اس دور میں بھی تمام بنیادی سہولتیں ان سے دور ہیں جبکہ نشیبی علاقہ ہونے کی وجہ سے اور نکاسی آب کی پلیوں پر قبضہ کی وجہ سے سارے سال پانی کھڑا رہتا ہے اور مچھر اور مکھی کی بہتات سے ساری رات سونا محال ہے۔

اہلیان گلشن زبیر کالو نی کے مکینوں نے عوام دوست وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو بھی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button