جہلم

الیکشن میں تبدیل کئے جانے والے پولیس انسپکٹروں کی متعلقہ ریجنوں میں واپسی شروع ہو گئی

جہلم: عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے جہلم سمیت پنجاب بھر کے مختلف ریجنز میں تبدیل کئے جانے والے پولیس انسپکٹر سطح کے پولیس افسران کی متعلقہ ریجنوں میں واپسی شروع ہوگئی ، جہلم سے لاہور، سیالکوٹ تبدیل کئے گئے پولیس انسپکٹرز تاحال واپس نہ پہنچ سکے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے جن 6 انسپکٹرز کو راولپنڈی رینج میں تبدیل کیا گیاہے ، ان میں انسپکٹر نعیم اختر، انسپکٹر مرزا محمد یاسین ، انسپکٹر مرزا جاوید اقبال، انسپکٹر رفاقت علی ، انسپکٹر عابد محمود شامل ہیں ، اسی طرح انسپکٹر یا سر مطلوب کیانی جو لاہور میں تعیناتی کے دوران معطل کئے گئے تھے کو بھی راولپنڈی ریجن میں تبدیل کر دیا گیاہے ، تاہم یاسر کیانی کے بارے احکامات میں واضع ہدایات کی گئیں ہیں کہ وہ راولپنڈی میں بھی معطل رہیں گے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری رہے گی۔

اسی طرح انسپکٹر ملک اشفاق احمد جو لیگل برانچ اٹک میں تعینات کئے گئے تھے ، کو آپریشن ونگ لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ، تمام انسپکٹروں کو فوری طور پر متعلقہ ریجنز میں رپورٹ کرنے کا کہا گیالیکن اس حکم پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا جس کیوجہ سے جہلم ضلع بھر میں چوری ،ڈکیتی ، راہزنی ، مویشی چوری کی وارداتیں عام چکی ہیں۔

شہریوں نے آئی جی پنجاب سید کلیم امام سے سیالکوٹ اور لاہور بجھوائے گئے پولیس انسپکٹروں کو واپس اضلاع میں بھجوانے کامطالبہ کیاہے ، تاکہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button