بڑاگواہ کے علاقہ بروٹی سے دو بکریاں چوری، نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج

0

ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی کے علاقے بڑاگواہ کے گاؤں بروٹی میں گزشتہ رات کو نامعلوم چوروں نے آصف ولدریاض سکنہ بروٹی داخلی پنڈگل اندازاں کے گھر کی دیوار توڑ کرتقریباچالیس ہزارروپے مالکیت کی دو بکریاں لے گئے، آصف اس وقت شکار کرنے گھر سے باہرتھا۔

آصف نے تھانہ ڈومیلی پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ رات کے اندھیرے اور میرے گھرنہ ہونے کی وجہ سے چوروں نے میری دوبکریاں چوری کرکے لے گئے۔

اہلیان علاقہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ واقع ایم پی اے سبرینہ جاوید کے آبائی گاؤں میں پیش آیا،یہ آصف نامی شخص غریب ہے ، اسکے ساتھ ظلم کیاگیا ہے ،سبرینہ جاوید اور باقی متعلقہ محکمے اسکا نوٹس لیکر اس کی بکریوں کو بازیاب کرائیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کئی بار لوگوں کے لاکھوں روپے مالکیت کے مال مویشی چور ہوئے جو ابھی تک نہیں ملے،پولیس سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.