جہلم

لاک ڈاؤن میں نرمی وسیع ترقومی مفاد میں ہے۔ چوہدری محمد عارف

جہلم: لا ک ڈاؤن میں نرمی وسیع ترقومی مفادمیں ہے،ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد عارف نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ و ز یر اعظم عمران خا ن نے نہا یت جر ات مندی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے تاجروں کے وسیع ترقومی مفادمیں لا ک ڈاؤن میں نرمی کے احکامات جاری کئے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ کارروباری لحاظ سے لاک ڈاؤن میں نرمی کو کامیاب بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے اور احتیاطی تدابیراختیا ر کرکے صارفین کو ہرممکن سہولیات پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
چوہدری محمد عارف نے کہا کہ پاکستان دنیاء کا واحد ملک ہے جہاں لاک ڈا ؤ ن میں مرحلہ وار نر می کی جارہی ہے دکانداروں اور صارفین کو چاہیے کہ ایس او پیز کے مطابق کارروبارجاری رکھیں تاکہ کارروباربھی چلتا رہے اور شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button