ڈومیلی

ڈومیلی میں محکمہ زراعت توسیع سوہاوہ کے طرف سے کسان کارڈ تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں محکمہ زراعت توسیع سوہاوہ کے طرف سے کسان کارڈ تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی سید شاہد بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع جہلم،راجہ یاسر کمال ایم پی اے فوکل پرسن اور پی ٹی آئی کی سینئر رہنما سعدیہ خان راجہ تھی۔

تقریب میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں مہمانوں نے کسانوں میں کسان کارڈ بھی تقسیم کئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سید شاہد بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ تمام کسانوں کا شکریہ جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کریہاں آئے اور کسان کارڈ کیلئے آپ لوگوں نے اپلائی کیا، میری آپ سب سے درخواست بھی ہے کہ آپ کے اردگرد جو بھی کسان موجود ہیں جنہوں نے ابھی تک کسان کارڈ کیلئے اپلائی نہیں کیاان کو بھی اپلائی کرائیں اور اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کی رجسٹریشن کے مکمل ہونے کے بعد آپ کو کھاد،گندم کے بیج،فصلوں کی ادویات سمیت زرعی مشینری پر گورنمنٹ آپ کو سبسڈی دے گئی، جو رجسٹرڈ دوکاندار سے اپ وصول کرسکیں گے، کھاد کی زیادہ سے زیادہ 20 بوریاں ایک کسان لے سکے گا، علاقے میں ایچ بی ایل کی جس کے پاس ڈیوائس ہے اس سے اپلائی کریں، اگر کسی قسم کی کوئی شکایات ہوں تو میرے نمبرپرہرکوئی کال کرسکتاہے۔

راجہ یاسر کمال نے خطاب میں کہاکہ زرعی طور پر کسانوں کو آنے والے وقت میں حکومت بہت سبسڈی دے گی، ہمارے علاقے میں کسان پیچھے ہیں، کسانوں کو ان سکیموں سے فائدہ اٹھاکر فصلوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہ کر کے فائدہ کمائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button