سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی کامیاب واردات، 4 ڈکیت چند گھنٹے کے اندر گرفتار

سوہاوہ: ٹبی سیداں میں ڈکیتی کی کامیاب واردات، معطل کیے گئے پولیس ملازم کی بروقت اطلاع اور ریڈ سے چند گھنٹوں میں چار ڈکیت گرفتار، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ٹبی سیداں میں بدنام زمانہ، منشیات فروش اور قتل کے مقدمہ کے ملوث ملزم سمیت چار ڈاکوؤں نے ٹبی سیداں میں ڈکیتی کی کامیاب واردات کی اور موقعہ سے فرار ہو گئے۔

واقعہ کی فوری اطلاع ون فائیو پر کی جس پر پولیس تھانہ سوہاوہ کے ایس ایچ او محمد آصف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند دن قبل معطل ہونے والے پولیس ملازم ناظم شاہ کی ریکی اور مدد سے چار بد نام زمانہ ڈاکوؤں ثقلین ٹبی سیداں، الفت حسین اراضی حمید، احمد علاقہ تھانہ جاتلی اور وقاص پھپھیل نتھو کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور پسٹل سمیت دو کلہاڑیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ دو دن قبل بھی چکوال روڈ پر ناکہ بندی کر کے ڈکیتی کی کوشش کی گئی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ اہل علاقہ نے پولیس تھانہ سوہاوہ کی بروقت کاروائی اور ناظم شاہ کی بروقت ریکی سے ڈاکوؤں کی گرفتاری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button