جہلم

شہریوں کو تفریحی و تعلیمی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترکی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول کی تعمیر اور جم خانہ جہلم کی تعمیر اور دیگر فلاحی پروجیکٹس کی کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے جم خانہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی، شہریوں کو تفریحی و تعلیمی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ 256 ملین روپے کی لاگت سے سکول کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ،سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے آراستہ تعلیمی ادارے کی بنیاد کے بعد کام میں ہر گز سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جہلم میں اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے 64کنال اراضی پر مخیط سکول کی تعمیر اتی کام کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں جم خانہ کی تعمیر و تزئین آرائش سمیت ممبرشپ کے لئے ٹرمز آف سروسز کا تعین بھی کیا۔ اجلاس کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ربنواز منہاس، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، ڈی او انڈسٹریز حامد بھٹی، سماجی کارکن فرخت ضیاء کمال اور دیگر افسران موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button