جہلم

تعلیمی سرگرمیوں کی بہتری کیلئے انتظامی افسران اہداف حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ماہ اساتذہ و طلبہ کی حاضری، انتظامی افسران کے دورہ جات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے مقرر کردہ اہداف کامیابی سے حاصل کئے ہیں،محکمہ تعلیم میں مزید بہتری کی گنجائش باقی ہے جس کے لئے انتظامی افسران بشمول اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او، اے ای اوز اور دیگر افسران معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی دورے کریں، ضلع جہلم کی تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر کرنے کے لئے انتظامی افسران اہداف حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز ، سی ای او ایجوکیشن ملک واجد حسین، ڈی ایم اوحامد ناصر سمیت ڈی اوز ایجوکیشن اور چاروں تحصیلوں سے ڈپٹی ڈی اوزبھی موجود تھے ۔اجلاس میں تعلیمی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حکومت پنجاب اربوں روپے کی لاگت سے بنیادی اور اعلیٰ تعلیمی سہولیات عام کر رہی ہے اور معیاری تعلیم کی سہولیات شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز کے دیہی علاقوں تک فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button