جہلم

ضلع جہلم میں ایک ہفتہ سے کورونا کیسز کی شرع صفر، 1 لاکھ 66 ہزار شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اس وقت ضلع بھر میں 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 100346 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2362 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اب تک کل 2293کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 39185 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 881 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.38 ہے۔

ضلع بھرمیں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹا ف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2844 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 163365 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button