جہلم

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں قائم ای روز گار سنٹر میں بیچ چودہ کیلئے داخلوں کا شیڈول جاری

جہلم: پنجاب یونیورسٹی میں قائم ای روز گار سنٹر میں بیچ چودہ کیلئے داخلوں کا شیڈول، منتخب طلبا ء و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لائنسنگ کی تربیت دی جائے گی۔

پنجاب یونیورسٹی میں قائم ای روزگار سنٹر میں بیچ چودہ کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ضلع جہلم کے طلبا و طالبات سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس اور باقی تمام کالجز میں زیرِ تعلیم سال آخر کے طلبا و طالبات بھی ای روزگار پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

اس پروگرام کے لیے سولہ سالہ تعلیم اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے جبکہ عمر کی بالائی حد 35 سال اور کورس کا دورانیہ تین ماہ ہے۔ منتخب طلبا و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لائنسنگ کی تربیت دی جا ئے گی جس کے بعد وہ گھر بیٹھ کر انٹرنیٹ سے اپنی صلاحیتوں کے مطابق با عزت روزگار کما سکتے ہیں۔

درخواستیں آن لائن جمع ہوں گی طلبہ ای روزگار کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button