جہلماہم خبریں

پی ڈی ایم سینٹ الیکشن میں حکومت کو سرپرائز دے گی۔ نوابزادہ مطلوب مہدی

جہلم: مطلوب مہدی نے کہا کہ پی ڈی ایم سینٹ الیکشن میں حکومت کو سرپرائز دے گی، حکومتی بوکھلاہٹ اپوزیشن جماعتوں کی کامیابی کا زندہ ثبوت ہے۔ سینیٹر مشاہد اللہ علمی، ادبی اور باوقار سیاسی شخصیت تھے، پارٹی کے ساتھ انہوں نے بھر پور وفاداری نبھائی انکی موت سے پیدا ہونے والا خلا بھی پورا نہیں ہوسکتا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی نے جہلم اپڈیٹس سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن خفیہ ہو یا اوپن پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی، غربت مکاؤ کا درس دینے والے آج غریب مکاؤ پروگرام پرعمل پیرا ہیں۔ عوام بنیادی سہولیات سے محروم اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آ چکے ہیں، اڑھائی سال حکومتی کارکردگی صفر سے زیادہ کچھ نہیں۔

نوابزادہ مطلوب مہدی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہبازشریف کے سیاسی فلسفے کو تقویت اور مضبوط بنانے کے لیے مریم نواز کی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button