پنڈدادنخاناہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص متاثر، فعال کیسز کی تعداد 8 ہو گئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید 1 مریض کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی، ضلع بھر میں آج مثبت کیسیز کی شرح %0.25 رہی۔

اس وقت ضلع بھر میں 7 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا اور 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 101847 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2370 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی، اب تک کل 2295 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 40483 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 889 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.39 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2849 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 189040 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button