سوہاوہ، ڈومیلی اور جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 3 ملزمان گرفتار

0

سوہاوہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر سوہاوہ، ڈومیلی اور جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق حامد خان ASI تھانہ صدر جہلم نے دوران گشت ملزم بلال احمد ولد مشتاق احمدسکنہ سکندر ٹاؤن جہلم سے5لیٹر شراب بر آمد کرکے PO3/4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

خالد محمود ASI تھانہ سوہاوہ جہلم نے دوران گشت ملزم منصور احمد ولد مظہرحسین سکنہ موہری راجگان تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی سے 5 لیٹر شراب بر آمد کرکے PO3/4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

محمد اسلم ASI تھانہ ڈومیلی بسلسلہ گشت وپٹرتال اسلحہ منشیات مسمی آصف پرویزولد محمد یعقوب سکنہ کدلوٹ مسلح بندوق 12بور میگزین والی قابل کارجوکہ اپنے آپ کو (PC) پنجاب کانسٹبیلری کا ملازم ظاہر کر رہا تھا لیکن اپنے سرکاری ملازم ہونے کا کوئی ثبوت نہ دے سکا جس پر دفعہ 13Aii/20/65/171 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.