دینہ

دینہ کے محلہ اقبال ٹاؤن کے رہائشی کم وولٹیج سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے

دینہ: اقبال ٹاؤن دینہ کے رہائشی کم وولٹیج سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، ایس ای آئیسکو سرکل جہلم نے اجتماعی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے ای یکسین جہلم کو فوری ایکشن لینے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق محلہ اقبال ٹاؤن دینہ کی ایک گلی جس میں تقریباً 25 گھر وجود رکھتے ہیں ایک عرصہ دراز سے کم وولٹیج کا شکار تھے رہائش پذیر لوگوں نے جاوید بٹ کی سربراہی میں ایک اجتماعی درخواست بنام ایس ای جہلم لکھی کہ کم وولٹیج سے نجات دلائی جائے ایس ای آئیسکو سرکل جہلم نے درخواست کو مبنی بر حقیقت پایا اور ایکسین جہلم نے اس سلسلے میں تقریباً 8 ہزار روپے بسلسلہ مرمتی گرانٹ کی منظوری دی۔
گزشتہ روز سٹی سب ڈویژن کے اہلکاروں نے لائن سپریڈنٹ احسان کی قیادت میں پرانی بجلی کی تاروں کو اتار کر تھری فیس کا انتظام کردیا اس سے لوگوں کا وولٹیج کا نہ صر ف مسئلہ حل ہوگیا بلکہ بجلی کی ترسیل انتہائی ،معیاری ہو گئی ہے۔متاثرین گلی نے ایس ای جہلم کا بروقت اقدم اٹھانے پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button