جہلم

روہتاس روڈ چوک جہلم میں پڑے گڑھوں میں مٹی ڈال کر بھر دیا گیا، دوکاندار اور عوام گرد سے پریشان

جہلم: روہتاس روڈ چوک میں پڑے گڑھوں میں مٹی ڈال کر مرمت کا انوکھا طریقہ ،اب دوکاندار اور گزرنے والے گرد سے پریشان ہیں ۔

میڈیا میں خبر کی اشاعت کے بعد ان گڑھوں میں مٹی ڈال کر ان کو بھر دیا گیا بجائے اس کے کہ ان گڑھوں میں بجری ڈال کر ان گڑھوں کی مرمت کی جاتی مگر یہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے محکمہ ہائی وے بھی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہے ۔

کوئی پوچھنے والا نہیں ارباب اختیار مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں اب اس مصروف ترین چوک سے اڑنے والی گرد سے عوام شدید ذہنی کا شکار ہیں اس کے علاوہ یہ گرد سانس کی بیماریوں کا سبب بن رہی ہے۔

اہل علاقہ نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کردارا دا کریں تاکہ انہیں اس اذیت سے نجات مل سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button