جہلم

سابق پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ سید شمس حیدر کی طرف سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم

پنڈدادنخان: معروف سماجی شخصیت سیاسی رہنما سابق پارلیمانی سیکرٹری صحت نوابزادہ سید شمس حیدر جلالپور شریف کی طرف سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مستحق اور نادار افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔

راشن تحصیل بھر میں مقامی این جی اوز کی مدد سے تقسیم کیا گیا اور مستحق افراد کو ان کے گھروں میں راشن پہنچایا گیا، سماجی حلقوں نے سابق ایم پی اے نوابزادہ سید شمس حیدر کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سابق پارلیمانی سیکرٹری سید شمس حیدر نے کہا کہ کورونا وائرس وبا اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر اپنے اردگرد مستحق افراد کا خصوصی خیال رکھیں اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں انک اپنی خوشیوں میں شریک کریں، مستحق افراد کی مدد سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button