جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں ڈپٹی کمشنر نے گندم کی خریداری پر پابندی عائد کر دی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں گندم کی پرائیویٹ خریداری پر پابندی عاید ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ ضلع سے باہر جانے والی گندم کی نکل و حرکت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم تھانہ دینہ کی حدود میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاران کی جانب سے لگائی گئی چیک پوسٹ پر چیکنگ کرتے ہوئے غیرغیر قانونی طور پر گندم کی خریداری و نکل و حرکت کے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہے ۔ چیکنگ کے دوران ٹرک میں موجود ڈرائیورز کے پاس کوئی اجازت نامہ یا فوڈ گرین لائسنس نا ملنے پر ایف آئی آر درج کروائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر گندم کی خریداری صرف سرکاری سطح پر یقینی بنانے کے لئے سخت نگرانی کی جا رہی ہے ، اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کڑی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ چیکنگ کے دوران پکڑے گئے دو ٹرک تخویل میں لیے جا چکے ہیں، پنجاب سے آزاد کشمیر میرپور گندم سمگل کرنے کی کوشش کر کے ارتکاب جرم زیر دفع 6/3 فوڈ کنٹرول ایکٹ 1958 کے تحت مقدمہ درج کروایا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button